#SyriaRefugee #Dilemma # لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
#SyriaRefugee #Dilemma # لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 4 ستمبر، 2015

بابا مجھ کو سونے دو نا؟

کتنے دن کے بعد تو بابا
ایسا کوئی شور نہیں ہے

اٹھو بھاگودوڑو دیکھو
بچ کے!
بیٹا جلدی جلدی
دیکھو! بچ کے! دوڑو بیٹا

طیاروں کا شور نہ کوئی
بم نہ آگ کے شعلے بابا

پیارے بابا
تھک سا گیا ہوں

اتنے دن کے بعد تو بابا
میرے پیارے اچھے بابا
بابا مجھ کو سونے دو نا؟

بلاگ فالوورز

آمدورفت