جمعہ، 7 فروری، 2014

پڑوسیوں کے نام ۔۔۔۔

سرحد پار کے پیارے لوگو
میرے اپنے سارے لوگو

بس بھی کرو اب ۔۔۔
ختم کرو سب ۔۔۔

کب تک یہ سب مارا ماری؟
کب تک یہ الزام تراشی؟
کب تک دشمن دشمن کھیلیں؟
کب تک غربت بھوک اگائیں؟
کب تک ہم محراب میں آگے؟
کب تک ہم تعلیم میں پیچھے؟
کب تک ایٹم بم کے پیچھے؟
کب تک ہم افلاس میں آگے؟

غربت، فاقے، بھوک میں اول
سینا کی تعداد میں اول
ذلت، پستی، ننگ میں اول
جدل میں اول، جنگ میں اول
طعنے اور تفریق میں اول
گھڑی ہوئی تاریخ میں اول

بس بھی کرو اب ۔۔۔
ختم کرو سب ۔۔۔

کب تک گاندھی گاندھی اچھا؟
کب تک قائد قائد بہتر؟
کب تک تیرا تیرا تیرا؟
کب تک میرا میرا میرا؟
کب تک نیتا، لیڈر حاکم؟
کب تک جنتا اندھی دشمن؟
کب تک جنگ کے شعلے ہر سو؟
کب تک امن رہے بس آشا؟

سرحد پار کے پیارے لوگو ۔۔۔۔۔
میرے اپنے سارے لوگو ۔۔۔۔۔۔۔

آئو مل کر جنگ کریں ہم
لیکن اب یہ آخری جنگ ہو

مل کہ لڑیں ان سب سے جوکہ
ہم کو تم سے روز ڈرائیں
باہم جو نفرت پھیلائیں
زہر بھرے جو تیر چلائیں
جنتا کو جنتا سے لڑائیں
ہنسا کے پرچارک ہیں جو
(مجھ میں تم میں شامل ہیں جو)
آئو مل کر دور بھگائیں

خوشحالی کے نغمے گائیں
بم کا بجٹ، کالج پہ لگائیں

آئو مل کر جنگ کریں پھر ۔۔۔۔۔

سید عاطف علی
7 - فروری - 2014

2 تبصرے :

  1. bohat khoob. very good message and urdu ki tu kaya hi baat hey Atif Bhai

    جواب دیںحذف کریں
  2. Well & Nicely Explained The Ground Realities of Both Countries and Advised To Move Forward - Great Message -

    جواب دیںحذف کریں

بلاگ فالوورز

آمدورفت