اتوار، 13 جولائی، 2014

نوحہ

تمہیں پتہ ہے؟
کہ کتنی معصوم ننھی کلیاں
کہ جن کو کھلنا تھا پھول بن کر
وہ بن کھلے ہی کچل گئی ہیں
وہ مرگئی ہیں ۔۔۔ تمہیں پتہ ہے؟

تمہیں پتہ ہے؟
کہ کتنے بوڑھے، ضعیف کاندھے
جو خود سہارے کے منتظر تھے
جوان لاشے اٹھا چکے ہیں
جوان بیٹے کی لاش اٹھانا ۔۔۔ تمہیں پتہ ہے؟؟؟

تمہیں پتہ ہے؟
کہ کتنے تازہ سہاگ تھے جو
ہوائے ظلم و ستم کی زد میں
بکھر گئے ہیں، اجڑ گئے ہیں
بھری جوانی میں گھر اجڑنا ۔۔۔ تمہیں پتہ ہے؟

تمہیں پتہ ہے؟
مگر تمہیں یہ پتہ ہو کیسے
کہ یہ ہے قصہ میرے نگر کا
میرے شہر کا، میری گلی کا
کے جس کا وارث کوئی نہیں ہے
کہ میری بستی غزہ نہیں ہے!!!1

تمہیں پتہ ہے!!!1

سید عاطف علی
2014- جولائی -13

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں

بلاگ فالوورز

آمدورفت