نام؟
سید عاطف علی!
عمر؟
اب کیا فرق پڑتا ہے؟
مذہب؟
جی ۔۔۔ یاد نہیں!!
کیا مطلب یاد نہیں؟ دعائے قنوت آتی ہے؟
جی نہیں!
آیت الکرسی؟
جی پہلے یاد تھی اب بھول گیا!
چاروں قل آتے ہیں؟
آپ کیوں مجھے شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟
اچھا ۔۔۔ چھٹا کلمہ سنائو!
وہ تو مجھے بچپن میں بھی یاد نہیں ہوا!!!
ہاں بھائی، رجسٹر میں لکھو، سید عاطف علی، عمر نامعلوم اور مذہب کے خانے میں آج کل کا مسلمان لکھ دینا۔
(از: سید عاطف علی)
منگل، 22 جولائی، 2014
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں