بدھ، 18 مئی، 2016

ایماندار قاری


آج کیوں اس قدر اداس ہو تم؟
آج اٹھارہ مئی ہے شاید
ہاں تو اس دن میں خاص کیا ہے کچھ؟
آج برسی ہے ایک شاعر کی
کون؟ غالب؟ یا اپنے علامہ؟
یار عبیداللہ کرکے تھے کوئی
بڑا اچھا کلام کہتے تھے
اور دیکھو زرا کہ یہ میڈیا
اک بلیٹن نہ دے سکا ان کو!

سچ کہا تم نے میرے پیارے دوست
نام کیا تھا تمہارے شاعر کا؟
میں نے بتلایا نا عبیداللہ!
ہاں مگر وہ تو قادیانی تھے؟
کیا کہا؟ سچ میں قادیانی تھے؟
ماں قسم ٹھیک کہہ رہا ہوں میں
یا خدا! مجھ کو تو خبر ہی نہ تھی!
اتنا کچھ خاص بھی نہیں تھا وہ
واجبی سا کلام کہتا تھا
اس سے بہتر تو اپنے شاہ جی ہیں
کم سے کم ڈھنگ سے مسلماں ہیں
آ تجھے اک غزل سناتا ہوں
کاش میں تیرے حسیں ۔۔۔۔۔

5 تبصرے :

  1. تحریری قاتل ٹھہرے آپ.....کیا داد دوں

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت عمدہ سرکار۔۔۔۔ مختصر نظم مگر تلخ حقیقت

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جب مانتے ہیں کہ حقیقت ہے تو اس حقیقت کو بدلنے کی آواز بنیں بھائی!

      حذف کریں
  3. Azaad nazam ka khiraj... Aaj Ubaib sahab zaroor khush hon gay... Excellent :)

    جواب دیںحذف کریں

بلاگ فالوورز

آمدورفت