تم نے آج پھر جاناں ۔۔۔
بھیج دی ہیں تصویریں
اور آج پھر میں نے
صد ہزار کوشش سے
خود کو پھر بچایا ہے
ان حسین آنکھوں میں
ڈوب ڈوب جانے سے
ان گھنیری زلفوں کے
سحر میں نہ آنے سے
دل میں گھر بنانے سے
جب کہ جانتا ہوں میں
کل صبح دوبارہ پھر
تم نے بھیج دینی ہیں
چند مزید تصویریں
اور کل دوبارہ پھر
ہر صبح کی مانند میں
تم سے کہہ رہا ہوں گا
ہاں ملیں تھیں، دیکھیں تھیں
خاص کچھ نہیں تھیں بس
واجبی ہیں تصویریں
لازمی ہیں تصویریں؟
#عاطفیت
آغاز میں مطلع صاف نہیں تھا۔ انجام پر مگر آسمان روپہلی دھوپ سے روشن ھوگیا- عمدہ-
جواب دیںحذف کریں