جمعہ، 4 ستمبر، 2015

بابا مجھ کو سونے دو نا؟

کتنے دن کے بعد تو بابا
ایسا کوئی شور نہیں ہے

اٹھو بھاگودوڑو دیکھو
بچ کے!
بیٹا جلدی جلدی
دیکھو! بچ کے! دوڑو بیٹا

طیاروں کا شور نہ کوئی
بم نہ آگ کے شعلے بابا

پیارے بابا
تھک سا گیا ہوں

اتنے دن کے بعد تو بابا
میرے پیارے اچھے بابا
بابا مجھ کو سونے دو نا؟

4 تبصرے :

  1. بھائی بس دل پھٹ سا گیا ہے، میرا چھوٹا اسی عمر کا ہے، انسان کہلانے پر شرمندہ ہوں، اور کیا دردناک منظر ہوگا!!!!

    جواب دیںحذف کریں
  2. بھائی بس دل پھٹ سا گیا ہے، میرا چھوٹا اسی عمر کا ہے، انسان کہلانے پر شرمندہ ہوں، اور کیا دردناک منظر ہوگا!!!!

    جواب دیںحذف کریں
  3. اب سکون ہی سکون ہے بابا
    ساحل کی نرم ریت پر بے حد سکون ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. فلک شگاف چیخیں جوباہرآنےسےقاصرہیں

    جواب دیںحذف کریں

بلاگ فالوورز

آمدورفت